مغربی بنگال میں آئندہ ماہ فروری میں ہونے والے میونسپلٹی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم پر افراتفری کا ماحول ہے۔ Chaos within the Trinamool Congress over Ticket Distribution
شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر میونسپلٹی کے انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان بیرکپور سب ڈویژن کے بیشتر میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں کئی سیٹنگ کاؤنسلرز کے ٹکٹ کٹنے والے ہیں۔ اس کو لے کر کئی رہنماؤں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بیرکپور ترنمول کانگریس کے رہنما اور صدر گوتم بھٹاچاریہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ پارٹی جسے چاہے گی اسے امیدوار بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہے امیدواروں کی فہرست تیار کرکے ضلع پارٹی دفتر کے حوالے کر دینا ہے. ہم نے اپنی ذمہ داری پوری ذمہ داری نبھائی ہے۔ اب سب کچھ ضلع دفتر کے ہاتھوں میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ضلع پارٹی دفتر جس کو بہتر سمجھے گی اسے ٹکٹ دے گی اور جس کا ٹکٹ کاٹنا ہو گا وہ کاٹے گی۔ اس پر کسی کو کوئی اعتراض کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جسے ٹکٹ ملے گا وہ اور جسے ٹکٹ نہیں ملے گا وہ بھی ترنمول کانگریس کے رکن ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کہیں سے کوئی مخالفت کی خبر نہیں آئی ہے اور نہ آئے گی۔ تمام لوگوں کو متحد ہو کر بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو جیت دلانے کی کوشش کرنی پڑے گی۔