اردو

urdu

ETV Bharat / city

تن تنہا کوئی بھی جنگ جیتی نہیں جا سکتی: ممتا بنرجی - حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی گئی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی۔

3
tmc suprimo mamata banerjee ask opposition party to unite against bjp and covid

By

Published : May 4, 2021, 3:56 PM IST

ماہرین کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں تاریخی جیت کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے والی ممتابنرجی اب قومی سطح کی رہنما بن کر ابھری ہیں۔


تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی سنہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کریں گی اور وزیراعظم کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار ہوں گی۔

ویڈیو



اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ تن تنہا کسی سیاسی جماعت یا پھر کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی ہے۔



انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کی بدولت بی جے پی اور کورونا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔



ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2024 سے متعلق حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے لیکن اس کے لیے کافی وقت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اس وقت تک تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آ جائیں گی۔



پانچ مئی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کا حلف لینے جا رہی ممتا بنرجی نے کہا کہ 'سنہ 2024 سے قبل ہمارے سامنے کورونا وائرس سے نمٹنے کا مشکل چیلنج ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو نجات دلانے کی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ ناقص پالیسیوں کے سبب ملک میں کورونا کی وبا بھیانک شکل اجتیار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 292 میں سے 214 سیٹز حاصل کر کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details