ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد سے بنگال کی سیاست میں ہل چل مچی ہوئی ہے۔
ناردا سٹنگ معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول کے رہنماؤں کو آج ان کے گھر سے حراست لیا اور نظام پیلیس پوچھ تاچھ کے لیے لے گئی۔ نظام پیلیس پہنچنے کے بعد بتایا گیا کہ فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی مدن مترا اور سوبھن چٹرجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعے مرکزی حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا کی گرفتاری پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی خود نظام پیلیس پہنچ گئی۔
دوسری جانب ترنمول کانگریس کے حامی پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاج کرنے نظام پیلیس پہنچے اور مسلسل نعرے بازی کی۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں کا نظام پیلیس کے سامنے احتجاج احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعے مرکزی حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ جبکہ ناردا معاملے اور بھی لوگ ملوث جو اب بی جے پی میں ہیں، ان کو کیوں نہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کے ایک اورحامی کا کہنا تھا کہ امت شاہ کے اشارے پر سب ہو رہا ہے۔ مکل رائے اور شوبھیندو ادھیکاری کو کیوں نہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔