بنگال میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مسلسل احتجاج و مظاہرے جاری ہیں۔ آج ترنمول کانگریس نے ہوڑہ بریج پر تیل کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ' بی جے پی حکومت عوام دشمن ہے'۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمت پٹرول سے تجاوزر کرگئی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی سیاسی جماعت سڑکوں پر اتر کر اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
کولکاتا میں ایس یو سی آئی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں آج ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی کولکاتا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے ہوڑہ ضلع کے صدر گورئی بٹکبیر کی قیادت میں ترنمول یوتھ کانگریس کے حامیوں نے ہوڑہ بریج پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی لوک لاک ڈاؤن اور امفان کی وجہ سے کافی پریشان ہے ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس طرح سے روز بروز اضافہ سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔'
مالی طور پر لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ جیسا کہ ہماری وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بار بار عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی لیکن مرکزی حکومت ایک کے بعد ایک لگاتار عوام مخالف فیصلے لے رہی ہے جس کے خلاف ہم آج سڑکوں پر اترے ہیں اور اسی طرح ہم عوام مخالف بی جے پی حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے'۔