ترنمول کانگریس کے سینیئر رینما اور رکن پارلیمان شیشر ادھیکاری نے اپنے بیٹے شھبندو ادھیکاری کے خلاف محاذ کھول دیا۔
سینیئر رہنما شیشر ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سے بات چیت ہوئی ہے۔ میں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنماؤں کو فوراً باہر کا راستہ دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری میرا بیٹا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی ہر غلطی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کو برداشت کیا جائے۔
سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی کو شھبندو ادھیکاری سے جلد سے جلد چھٹکارہ دلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
شھبندو ادھیکاری جب تک پارٹی سے منسلک رہیں گے اس وقت تک ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اس سے بہتر یہ ہوگا کہ ان کی جلد چھٹی کی جائے۔
شیشر ادھیکاری کا کہنا ہے کہ بی جے پی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس ہم سب کی ہے اور اس کے لئے جان تک دے سکتے ہیں۔
شھبندو جسے کئی رہنما مل جائیں گے: شیشر ادھیکاری
ترنمول کانگریس کے سبئیر رہنما شیشر ادھیکاری نے پارٹی مخالف بیان بازی یا سرگرمی میں ملوث رہنماوں کو پارٹی سے باہر نکال پھینکنے کی وکالت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری جائیں گے تو ایک لاکھ افراد پارٹی میں آئیں گے۔ کسی کے جانے اور آنے سے فرق پڑتا تو دنیا بہت پہلے ختم ہو جاتی۔
سینیئر رہنما نے کہا کہ شھبندو ادھیکار پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔ اس لئے نندی گرام اور کیتو گرام کے بلاک صدر کو بدل دیا گیا ہے۔
اس کے بعد شھبندو ادھیکاری کو ضلع انتخابی انچارج کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان برسوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ اسی بنیاد پر شھبندو ادھیکاری وزارت ٹرانسپورٹ سمیت تمام اہم عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی شھبندو ادھیکاری کو چلتا کرنے کا من بنا لیا ہے۔