مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں آج رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی پہنچی اور محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات کی۔
رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ہیلتھ آفیسر سے ملاقات کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق بات چیت کی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ دفتر میں نصرت جہاں روحی کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا۔
اس کے بعد نصرت جہاں روحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے پر اللہ کا کرم ہے اور بالکل صحتیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے پہلے ڈوز مکمل ہو چکی ہے۔ دوسرے ڈوز کے بعد غیر ملکی دورے پر جانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ کے ایم سی کے افسران اس کے لئے مدد کر رہے ہیں۔
غورطلب ہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔ واضح رہے کہ 2019 میں اداکارہ اور رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے مشہور تاجر نکھیل جین سے ترکی کے شہر بوڈوان میں اپنے رشتہ داروں اور چند خصوصی مہمانان کی موجودگی میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں:رکن پارلیمان نصرت جہاں نے بیٹے کو جنم دیا
نصرت جہاں روحی اور ان کے سابق شوہر نکھل جین کی شادی اور علیحدگی اختیار کرنے کو لے کر کافی تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ نصرت نے نکھیل جین کے ساتھ ہوئی شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا۔ نکھیل جین نے ازدواجی رشتہ ختم کرنے پر نصرت جہاں روحی کی عوامی طور پر تنقید کی تھی۔