اردو

urdu

ETV Bharat / city

نومنتخب رکن اسمبلی شوکت ملا کے متنازع بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی شوکت ملا کے اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو جلا کر مارنے کے مبینہ متنازع بیان پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

By

Published : May 4, 2021, 10:17 PM IST

tmc mla shaukat mollah made controversial statement on political violence
tmc mla shaukat mollah made controversial statement on political violence

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تشدد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح مسلم اکثریتی ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی شوکت ملا کے اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو جلا کر مارنے کے مبینہ متنازع بیان پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

کیننگ سے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی شوکت ملا پر اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو سبق سکھانے اور جلا کر مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے'۔

ذرائع کے مطابق شوکت ملا کے مبینہ متنازع بیان کے بعد ہی مسلم اکثریتی علاقوں کیننگ، بھانگوڑ اور موگرا ہاٹ میں تشدد کی چنگاری آگ کے شعلے میں بدل گئی۔

کیننگ، بھانگوڑ اور موگرا ہاٹ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی، انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف موگرا ہاٹ میں ترنمول کانگریس کی جانب سے نکالے گئے جش جلوس کے دوران گروہی تصادم کے دوران گولی چل گئی جس سے سورو بیرا نام کے نوجوان کی موت ہوگئی۔

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ، بھانگوڑ، گوسابا اور پاتھر پرتیما علاقے میں ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details