اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹی ایم سی وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، آزاد و منصفانہ انتخابات کا مطالبہ - یشونت سنہا رکن پارلیمان مہوا مترا

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا ایک وفد مغربی بنگال میں آزاد و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آج الیکشن کمیشن پہنچا۔ ٹی ایم سی کے اس وفد میں سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا بھی شامل تھے۔

TMC delegation meets Election Commission
TMC delegation meets Election Commission

By

Published : Mar 19, 2021, 5:28 PM IST

Updated : Mar 19, 2021, 6:25 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیں عروج پر جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں، اس درمیان الزام تراشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اور آزاد و منصفانہ انتخابات کے نام پر سیاسی گہما گہمی زوروں پر ہے۔

ویڈیو

گذشتہ دنوں بی جے پی نے مزید سی آر پی ایف جوانوں کو تعنیات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد و منصافہ انتخابات کے لیے یہ بے حد ضروری ہے۔

وہیں، ترنمول کانگریس نے بھی ریاست میں آزاد و منصافہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ریاست کی امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آئے دن ریاست کے مختلف حصوں سے تشدد کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ بی جے پی اور ٹی ایم سی اس معاملے پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔ دونوں پارٹیاں اس معاملے پر الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے دلائل پیش کر رہی ہیں۔'

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

اس ضمن میں ترنمول کے ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے پہنچے۔ وفد میں سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا رکن پارلیمان مہوا مترا سمیت متعدد رہنما شامل ہیں۔ کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ترنمول کے نائب صدر یشونت سنہا نے کہا کہ 'ہم نے کمیشن سے ریاست میں آزادانہ اور منصافہ انتخابات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔'

ٹی ایم سی وفد کا الیکشن کمیشن سے ملاقات، آزاد و منصافہ انتخابات کا مطالبہ

ترنمول کے نائب صدر یشونت سنہا نے کہا کہ' انتخابات کے تعلق سے ہمارے ذہن میں کچھ تحفظات ہیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے کچھ باتیں رکھیں ہیں جسے الیکشن کمیشن نے غور سے سنا اور انہوں نے ہر معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ قواعد بنائے ہیں کہ بوتھ سے محض 100 میٹر دور پر مرکزی فورسز تعنیات ہوں گے۔ اس مسئلے پر ہم نے ان سے کہا کہ مرکزی نیم فوجی دستے کو دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں خوف پیدا ہوتا ہے۔ اس سے ووٹنگ پر اثر نہیں پڑنا چاہیے اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ کسی میں خوف پیدا نہیں کریں گے'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 اسمبلی کے لیے 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

27 مارچ کو پہلے مرحلے کے تحت ریاست کے پانچ اضلاع میں 30 اسمبلی نشستوں پر، یکم اپریل کو دوسرے مرحلے کے تحت چار اضلاع میں 30 اسمبلی نشستوں پر، 6 اپریل کو تیسرے مرحلے کے تحت 31 اسمبلی نشستوں پر، 5 اضلاع میں سے 44 اضلاع کے تحت چوتھے مرحلے میں ووٹنگ 10 اپریل کو ہوگی۔

پانچویں مرحلے کے تحت چھ اضلاع کی 45 نشستوں پر 17 اپریل، چھٹے مرحلے کے تحت چار اضلاع میں 43 نشستوں پر 22 اپری ، ساتویں مرحلے کے تحت پانچ اضلاع میں 36 نشستوں پر اور 29 ویں آٹھویں مرحلے کے تحت چار اضلاع میں 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Last Updated : Mar 19, 2021, 6:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details