اطلاعات کے مطابق ٹی ایم سی کی رہنما پر بارکپور میں فائرنگ کی گئی جس دوران ان کے پیر میں گولی لگی ہے۔
داس کو پہلے بارکپور کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے کولکاتہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔

داس نے آزادانہ انتخاب لڑ کر جیت درج کی تھی اور اس کے بعد 2019 میں ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ترنمول کانگریس نے اس حملے کے پس پشت حزب اختلاف کے ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹی ایم سی ضلع صدر اور سینئر منسٹر جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ 'وہ اپنے علاقے میں کافی مشہور ہیں۔ اس واقعے کے پس پشت جو بھی لوگ ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال سے حزب اختلاف اس علاقے میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لیے ڈر کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔'