ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ مرکزی فورسز نے الیکشن کے دوران جانب داری سے کام لیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر پولنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترنمول کانگریس نے جانب دار رہے مرکزی فورسز کو آئندہ مراحل میں تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آج الیکشن کمیشن میں متعدد شکایتیں درج کرائی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے نائب صدر یشونت سنہا کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے وفد نے چیف الیکٹرل افسر سے ملاقات کی اور تحریری طور پر مرکزی فورسز اور بی جے پی کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائی ہیں۔ گذشتہ کل نندی گرام میں تشدد پر ممتا بنرجی نے مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن کے کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے۔
ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ' مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر مرکزی فورسز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے آج تحریری طور پر ممتا بنرجی کے جانب سے لگائے الزامات کے متعلق الیکشن کمیشن مطلع کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جن مرکزی فورسز کے خلاف انتخابات کو متاثر کرنے کی شکایات ہیں ان کو آئندہ مراحل میں تعینات نہ کیا جائے۔'