اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے'

ترنمول کانگریس نے بنگال کیڈر کے تین آئی پی ایس افسران کے تبادلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس فیصلے کو ملک کے وفاقی نظام کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔

'مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے'
'مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے'

By

Published : Dec 18, 2020, 12:26 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکز میں واپس بلانے پر ترنمول کانگریس کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

'مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے'

مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر آج ترنمول بھون میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس رہنما و پنچائتی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ' ریاستی حکومت کے اعتراضات کے باوجود مرکزی حکومت نے بنگال کیڈر کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکز میں واپس بلا لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' اس طرح مرکزی حکومت نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ خصوصی طور پر یہ 1954 کے آئی پی ایس کیڈر آرڈر کا غلط استعمال ہے۔ مرکز کے اس فیصلے سے ریاست کے پولیس فورسز کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ الیکش سے قبل اس طرح کے اقدامات کرکے مرکز نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ'مرکزی حکومت کا یہ قدم غیر دستوری ہے لیکن ہم طاقت کے غلط استعمال کو اس طرح سے در گزر نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم ریاست کے معاملات میں اس طرح کی مداخلت بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ مغربی بنگال کی حکومت مرکز کے اس طرح کی تقسیم کرنے اور غیر جمہوری سیاست کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔ جس سے ہمارے ملک کی دستور کا چہرہ مسخ یو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:'کیا مسلمان بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا؟'

انہوں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونےوالے رکن اسمبلی کے متعلق کہا کہ چند ارکان اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔آج بھی ہماری رہنما ممتا بنرجی کے جلسے میں لاکھوں کی بھیڑ ہوتی ہے اور کسی کے پارٹی چھوڑ کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details