اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی پی آئی ایم اور ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان جھڑپ، متعدد افراد زخمی

مرشدآباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

By

Published : Apr 28, 2021, 8:49 PM IST

tmc and cpim supporters clash in murshidabad
tmc and cpim supporters clash in murshidabad

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 36 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے مرشدآباد ضلع میں مرکزی فورسز کی 210 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم سکیورٹی انتظامات کے باوجود مرشدآباد ضلع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان خونیں جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مرکزی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں چند لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران چند گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما منظور الاسلام نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے حامیوں نے دہشت پیدا کرنے کے لیے بموں سے حملہ کیا'۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر نے کہا کہ 'سی پی آئی ایم کے رہنما کا الزام بے بنیاد ہے۔ سی پی آئی ایم پارٹی اپنے آپ ہی ختم ہو چکی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details