اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹی ایم سی اور کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ تاہم اس دوران ریاست کے ضلع آسنسول جنوب ذاکر نگر میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے کیمپ کو منہدم کردیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

By

Published : Apr 26, 2021, 8:15 PM IST

tmc and congress supporters clash at kolkata port assembly
tmc and congress supporters clash at kolkata port assembly

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ سمیت مرشدآباد، مالدہ اور شمالی دیناج پور میں ساتویں مرحلے میں ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس اور کانگریس کے حامیوں کے درمیان متعدد جھڑیں ہوئیں۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے سبب کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کولکاتا پولیس اور مرکزی فورسز کی مدد سے حالات پر قابو پایا گیا۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور امیدوار فرہاد حکیم نے کہاکہ کانگریس کے حامی الیکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ مقامی باشندوں نے ان کی مخالفت کی وہ غنڈہ گردی پر اتر آئے'۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے کارکنان نہیں بلکہ مقامی باشندوں نے کانگریس کے حامی کی مانی کی مخالفت کی۔'

دوسری طرف مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر اور امیدوار محمد مختار نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم کے اشارے پر علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں کی مخالفت پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے علاقے میں پتھراؤ شروع کردی جس سے چند لوگوں کو چوٹیں آئی۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی تھی، لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالےگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کی گئی ہے۔

ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز 284 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت کل 294 سیٹوں میں اب تک 223 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جا چکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details