مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ایک بار پھر چھڑپ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے کے گھوشی پاڑہ علاقے میں جئے شری رام کے نعرے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بیرکپور میونسپلٹی بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اسیت داس اپنے حامیوں کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے۔ وہاں موجود بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ جئے شری رام کے نعرے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ نے پھتراؤ کا رخ اختیار کرلیا اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
جئے شری رام کے نعرے پر ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ، متعدد زخمی - حملہ کرنے کے سبب علاقے میں کشیدگی
بیرکپور پارلیمانی حلقے کے گھوشی پاڑہ علاقے میں جئے شری رام کے نعرے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور مرکزی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو جلد قابو میں کیا اور پورے معاملے کو رفع دفع کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا گیا۔ اس معاملے میں چند لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری طرف نئی ہٹی اسمبلی حلقے کے حالی شہر میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامی کو چاقو مار کر زخمی کرکے فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ آم ڈانگہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے'۔
آم ڈانگہ علاقے میں فائرنگ اور بموں سے حملہ کرنے کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس اور مرکزی فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔'