مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک سندربن اپنی منفرد و دلکش مناظر کے ساتھ رائل بنگال ٹائیگرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ سندربن منگورو جنگل جتنا خوبصورت ہے اس سے زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہے۔
سندربن میں ماہی گیروں پر رائل بنگال ٹائیگرز کے جان لیوا حملوں میں اضافہ - ETV BHARAT URDU
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سندربن اور اس کے اطراف میں ماہی گیروں پر رائل بنگال ٹائیگرز کے جان لیوا حملے میں اضافہ ہوا جس میں اب تک تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سندربن میں ماہی گیروں پر رائل بنگال ٹائیگرز کے جان لیوا حملے میں اضافہ
مزید پڑھیں:
اسی درمیان رائل بنگال ٹائیگر نے ماہی گیروں پر حملہ کردیا جس میں دو ماہی گیر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ آشیش داس نام کے ماہی گیر کو تشویشناک حالت میں کولکاتا کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہی گیر اکثر و بیشتر ممنوعہ علاقوں میں مچھلی اور چنگھڑی پکڑنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعہ پیش آتا ہے۔
Last Updated : Nov 16, 2021, 4:26 PM IST