اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے تین ڈاکٹرز کورونا سے متاثر - کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال

کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے تین ڈاکٹرز جنہوں نے 62 سالہ کورونا وائرس مثبت مریض کا علاج کیا تھا ان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے تین ڈاکٹرز کورونا سے متاثر
کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے تین ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

By

Published : Apr 20, 2020, 10:07 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر پورے بھارت میں جاری ہے، مسلسل متاثرین و مہلوکین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کولکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے تین ڈاکٹرز جو کوویڈ 19 کے مریض کے ساتھ رابطے میں آئے تھے ان میں بھی کوویڈ-19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ ایک متاثرہ مریض کے داخل ہونے پر اسپتال میں زیرعلاج دو دیگر مریض بھی اس وبا میں مبتلاہوگئے تھے۔

ایس ایس کے ایم ہسپتال کے آٹھ ڈاکٹرز سمیت 14 افراد کو کورونا مریض کے رابطے میں آنے کے بعد قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

کے ایم سی ایچ کے تینوں ڈاکٹرز نے 62 سالہ کورونا مثبت مریض کا علاج کیا تھا، جنہیں قبل ازیں گردوں کی بیماریوں کے ساتھ چارنک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈائیلیسس کے بعد کووڈ 19 کے ایک مریض کی موت ہوئی تھی جس کے بعد چارنک ہسپتال کو عارضی طور پر بند کیا تھا، خاتون کو وہاں کے ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی معائنے کے بعد کے ایم سی ایچ کے میڈیسن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

خاتون کی 13 اپریل کو موت ہوئی جس کے بعد حکام نے کے ایم سی کے مرد اور خواتین میڈیسن وارڈ میں داخلہ روک دیا تھا۔

اس کے بعد متعدد ڈاکٹرز پوسٹ گریجویٹ ٹرینی، نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو قرنطینہ بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details