مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور کے روجن نگر تھانہ کے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری نے تین افراد کو کچل دیا۔
تینوں افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بہرامپور صدر ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق دو افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ تیسرے شخص نے ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت دلیر شیخ، قطب الدین شیخ اور منیر شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاری کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔ اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ پڑ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔