کولکاتا:جنوبی 24 پرگنہ کے سون پور جنوب اسمبلی حلقہ کیرکن اسمبلی فردوسی بیگم MLA Firdaosi Begum مختلف اسکولوں کا دورہ کرنے کے بعد مڈڈے میلز میں شفافیت لانے پر زور دی اور کہا کہ بچوں کو کھانا بہتر ملے گا تو اسکول آئیں گے۔
Midday Mail in West Bengal: مڈے میلز کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت، فردوسی بیگم - سون پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم
مغربی بنگال کے شون پور جنوب اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے اسکولوں کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مڈڈے میل میں شفافیت Improved Mid day-mail لائے۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ South 24 Parganas of West Bengal کے سون پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم Trinamool Congress MLA Ferdowsi Begum نے مڈڈے میلز سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ اسکول دوروں کے دوران اساتذہ سے اسکولوں کے مسائل پر بات چیت کی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا کہ مختلف اسکولوں کے دوروں کے بعد مڈڈے میلز نظام کو اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ طالبات کو آسانی سے سب مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ سونار پور میں سب کچھ بہتر ہے، تعلیمی اداروں پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ جب اسکول میں مکمل طور پر پڑھائی لکھائی کا کام شروع ہو تو اس وقت کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو۔
مزید پڑھیں:
رکن اسمبلی فردوسی بیگم کے مطابق اقلیتی طبقے ہی نہیں بلکہ بنگال میں رہنے والے تمام لوگوں تک ترقیاتی منصوبوں کو پہنچنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اس کے لئے عہد پابند ہیں۔