اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جائے گی - مغربی بنگال میں دورگا پوجا

کلکتہ ہائی کورٹ کے درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی کے رائے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل نہیں کرے گی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت نے احترام کرتے ہوئے ریاست کے لوگوں کو گھر میں ہی تہوار منانے اور آن لائن پوجا پنڈالوں کی تفریح کرنے کی اپیل کی ہے۔

The state government will not go to the Supreme Court against the High Court
ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جائے گی

By

Published : Oct 20, 2020, 7:39 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر درگا پوجا پنڈالوں کو نو انٹری زون قرار دیتے ہوئے عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے اور پوری ریاست میں بہت دھوم دھام سے یہ تہوار منایا جاتا ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے تہوار کا رنگ پھیکا پڑتا نظر آ رہا ہے۔

درگا پوجا کے موقع پر کولکاتا شہر کے علاوہ کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر پوجا پنڈال بنایا جاتا ہے۔ ان پنڈالوں کو نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر درگا پوجا کے موقع پر کولکاتا شہر میں ان پنڈالوں میں نت نئے فنکاری کے نمونے پیش کیے جاتے ہیں، جسے دیکھنے کے لئے دور دراز سے زائرین تشریف لاتے ہیں لیکن اس بار معاملہ بلکل مختلف ہے۔

کوورنا کے روز بروز بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے ان پنڈالوں میں زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی ہے اور پنڈالوں کو بیریکڈنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صرف کمیٹی کے منتخب لوگوں کو ہی پنڈالوں میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی لیکن ریاستی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج نہیں کرے گی۔ ریاستی حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کا احترام کرتے ہوئے ریاست کے لوگوں سے گھر میں ہی تہوار منائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details