اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی حکومت کو گورنر کے ساتھ کام کرنا ہی پڑے گا: جگدیپ دھنکر - west bengal, kolkata

کوچ بہار پہنچنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ گورنر جگدیپ دھنکر آج ماتھا بھانگا کے شیتل کوچی پہنچے جہاں سیاسی تصادم سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔

The state government will have to work with the governor: Jagdeep Dhankar
ریاستی حکومت کو گورنر کے ساتھ کام کرنا ہی پڑے گا: جگدیپ دھنکر

By

Published : May 13, 2021, 3:11 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے بعد متاثرہ اضلاع کا دورہ شروع کر دیا ہے۔

ماتھا بھانگا کے شیتل کوچی پہنچنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ گورنر آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی مرضی کے مطابق سرکاری کاموں سے کہیں جا سکتے ہیں۔ انہیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

جگدیپ دھنکر کا ٹویٹ

گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی طاقت کا استعمال کر کے گورنر کو کسی بھی قیمت پر قابو میں نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی چار ریاستوں اور ایک یونین ٹیریٹری میں انتخابات ہوئے لیکن بنگال کو چھوڑ کر کہیں بھی خون خرابہ نہیں ہوا۔

گورنر مغربی بنگال کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے خود کہا تھا کہ مرکزی فورسز زیادہ دنوں تک بنگال میں نہیں رہے گی۔ اس کے بعد دیکھ لیا جائے گا۔ ایک ذمہ دار کی جانب سے اس طرح کی باتیں سامنے آئیں تو حکومت سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر کولکاتا پولیس کمشنر، اے ڈی جی اور چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔ اعلیٰ افسران کو اس ضمن میں رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی تھی لیکن اب تک ان کی طرف سے کوئی معقول جواب نہیں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details