ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی 75واں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو مسائل سے نجات دلانا اور ان کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ بھارت کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع توپسیا فٹبال گراؤنڈ میں ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے قومی پرچم کشائی کے بعد بچوں کے درمیان ترنگے اور مٹھائیاں تقسیم کی۔
مغربی بنگال: عوام کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل: کابینی وزیر - مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا
مغربی بنگال کے کابینی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نجات دلانا اور ان کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
عوام کی ترقی ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے: کابینی وزیر
مزید پڑھیں: توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کے مشترکہ تعاون سے راشن کٹس تقسیم
دوسری طرف کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج بھارت کا 75واں یوم آزادی کا جشن منارہے ہیں لیکن اس بات کی تکلیف بھی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عوام مشکل دور سے گزررہے ہیں۔ اس کے لئے ہم سبھوں کو مل جل کر ایک ساتھ اللہ سے دعا کرنی چاہئے۔