اردو

urdu

ETV Bharat / city

عدالت فیصلہ کرے گی: ممتا بنرجی

گھنٹوں نظام پیلیس کے سی بی آئی میں گزارنے کے بعد ممتا بنرجی نے باہر آکر ترنمول کانگریس کے وزراء اور رکن اسمبلی کی گرفتاری کے متعلق کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ عدالت کرے گی۔

عدالت فیصلہ کرے گی ممتا بنرجی
عدالت فیصلہ کرے گی ممتا بنرجی

By

Published : May 17, 2021, 10:32 PM IST

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی سی بی آئی دفتر نظام پیلیس پہنچ گئیں۔

سی بی آئی کے دفتر میں وزیر اعلی ممتا بنرجی تقریبا چھ گھنٹے تک رکی رہیں۔شام 5 بجے کے بعد جب وہ نظام پیلیس سی بی آئی دفےر سے نکلی تو انہون نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے وزراء اعر رکن اسمبلی کا معاملہ عدالت میں ہے اب عدالت ہی اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔

ناردا معاملے میں سی بی آئی نے آج صبح ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کے علاوہ بی جے پی کے رہنما سوبھن چٹرجی کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت فیصلہ کرے گی ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنے پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ہی احتجاج کرنے سی بی آئی دفتر نظام پیلیس پہنچ گئیں تھی۔نظام پیلیس سے نکلنے کے بعد نبنو طلی گئیں۔انہوں نے اس موقع پر واضح کر دیا کہ ان گرفتار رہنماؤں کے متعلق جو فیصلہ ہوگا وہ عدالت کرے گی۔اس سے قبل ان کہنا تھا کہ غیر آئینی طور پر ان وزراء کو گرفتار کیا گیا ہے۔کولکاتا کے بنگشال عدالت میں چاروں ملزمین کو ورچول سنوائی کے ذریعے پیش کیا گیا ہے ۔سی بی آئی نے چاروں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دیا ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details