اردو

urdu

By

Published : May 19, 2020, 11:01 PM IST

ETV Bharat / city

طوفان ’امفان‘ پر کابینہ سکریٹری نے تیسری جائزہ میٹنگ کی

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے مغربی بنگال کی خلیج میں اٹھے امفان گردابی طوفان سے نمٹنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کی تیاریوں کی آج قومی بحران منجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں جائزہ لیا۔

The Cabinet Secretary held a third review meeting on Hurricane Amphan
طوفان ’امفان‘ پر کابینہ سکریٹری نے تیسری جائزہ میٹنگ کی

گردابی طوفان کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے کے لیے مسٹر گوبا نے مسلسل تیسری میٹنگ کی اور افسروں کے ساتھ تمام پہلوؤں پر غور و خوض کیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سپر گردابی طوفان کے بدھ کی دوپہر یا شام تک مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔طوفان کے دوران ساحلی علاقوں میں 155سے لے کر 185 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلنے اور شدید بارش ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے مغربی بنگال میں مشرقی مدنا پور،جنوبی اور شمالی 24 پرگنا،ہاوڑہ ،ہوگلی اور کولکاتہ ضلعوں کے متاثر ہونے کا اندازہ ہے۔اس کا اثر گزشتہ نومبر میں مغربی بنگال میں آئے طوفان بلبل سے کہیں زیادہ ہونے والا ہے۔

اڈیشہ کے جگت سنگھ پور،کیندر پاڑا ،بھدرک،جے پور اور بالاور ضلعوں میں بھی تیز ہوا اور شدید بارش ہونے کا خدشہ ہے۔

اوڈیشہ کے چیف سکریٹری اور مغربی بنگال کے اڈیشنل سکریٹری نے میٹنگ میں ان کی ریاست کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کے لیے کئےگئے اقدامات کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر لے جایا جارہا ہے۔ غذائی اشیا، پینے کا پانی اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی مناسب طور پر کرلی گئ ہے۔ بجلی اور مواصلاتی خدمات کی جلد بحالی کے لئے بھی ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے دونوں ریاستوں سے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحیح سلامت نکالنے اور ضروری اشیا کی سپلائی کو یقینی بنانے کو کہا۔ ان دونوں ریاستوں میں قومی آفات سے بچاؤ دستے کی 36 ٹیمیں تعینات ہیں۔فوج اور بحریہ کی ٹیموں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔

اوڈیشہ کے چیف سکریٹری اور مغربی بنگال کے داخلہ سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں داخلہ،دفاع،جہاز رانی،توانائی،ٹیلی کمیونیکیشن ،وزارت صحت اور آفات کے انتظام سے جڑے افسر بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details