اردو

urdu

ETV Bharat / city

امفان طوفان کا سب سے زیادہ اثر کچے مکانوں پر - مشرقی مدناپور

گردابی طوفان امفان بہت تیزی سے بنگال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ کی حکومتوں کی جانب سے پیشگی اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ پیشگی اقدامات سے لوگوں کی جان بچانا ممکن ہو سکتا ہے لیکن مالی نقصانات سے بچنا مشکل ہے۔

The biggest impact of Hurricane Amphan on mud houses
امفان طوفان کا سب سے زیادہ اثر کچے مکانوں پر

By

Published : May 20, 2020, 11:55 AM IST

مغربی بنگال کے چھ اضلاع مشرقی مدناپور، شمالی و جنوبی 24 پرگنہ، ہاؤڑہ، ہگلی اور کولکاتا سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہیں۔

مغربی بنگال جن چھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہیں ان میں زیادہ تر اضلاع میں وہی علاقے ہیں جہاں کچے مکانات کی کثرت ہوتی ہے۔

امفان طوفان سے سب سے زیادہ نقصان کچے مکانوں کو ہونے والا ہے۔ کچھ بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ مواصلاتی اور برقی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کی ریل لائن و راستوں کا رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔ کھجور اور ناریل کے درختوں کے گرنے اور بڑے درختوں کے زمین سے اکھڑ جانے کا خدشہ ہے۔

امفان طوفان کا سب سے زیادہ اثر کچے مکانوں پر

کولکاتا میں طوفانی ہوائیں 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی، ایسا کہا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں کولکاتا میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات ہو سکتے ہیں۔

شہر میں موجود متعدد بوسیدہ عمارتیں اور بڑے بڑے درخت زمیں بوس ہوسکتے ہیں۔ بوسیدہ مکانات خالی کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوگوں سے آج کے دن گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کولکاتا کے علاوہ سات اضلاع کو امفان گردابی طوفان بڑی طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سب سے زیادہ جنوبی و شمالی 24 پرگنہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مشرقی مدناپور میں بھی امفان تباہی مچا سکتا ہے۔کولکاتا و شمالی اضلاع میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی حالات پر نظر رکھنے کے لئے خود کنٹرول روم میں کل رات سے موجود ہیں۔ وہیں تمام طرح کے ضرورت اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details