اردو

urdu

ETV Bharat / city

Birbhum Violence Case: بنگال امام ایسوسی ایشن نے باگٹوئی معاملے میں انوبرتو منڈل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا - باگٹوئی معاملہ کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

بنگال کے باگٹوئی آتشزدگی معاملے میں بنگال امام ایسوسی ایشن کی جانب سے ترنمول کانگریس کے بیربھوم کے رہنما انوبرتو منڈل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنگال امام ایسوسی ایشن کے چیئرمین مولانا محمد یحییٰ نے کہا کہ انوبرتو منڈل کو اس معاملے میں گرفتار کیا جائے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس واقعے کی ذمہ داری لیں۔ امام ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ نے نام لئے بغیر انوبرتو منڈل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ Bengal Imams Association has Demanded the Arrest of the Accused in the Birbhum Violence Case

محمد یحی
محمد یحی

By

Published : Mar 26, 2022, 3:40 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ کے باگٹوئی گرام میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے کو لیکر اب حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے اس معاملے میں ملوث ہونے کی بھی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ خاص طور پر بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما انوبرتو منڈل کو لیکر بھی سیاسی جماعتوں کی جانب اس معاملے میں ملوث ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ Bengal Imams Association has Demanded the Arrest of the Accused in the Birbhum Violence Case

محمد یحییٰ

ادھر بنگال امام ایسوسی ایشن نے بھی اب اس معاملے کے لئے انوبرتو منڈل کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے انوبرتو منڈل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بنگال امام ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ رام پور آتش زنی کے دردناک واقعے سے ہم بہت رنجیدہ ہیں۔ اس واقعے کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ محمد یحییٰ نے کہا کہ ووٹ سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اسمبلی الیکشن میں 294 سیٹوں پر وہی امیدوار ہیں۔ اس طرح سے وہی رام پور ہاٹ ودھان سبھا کی امیدوار ہوئیں اس دردناک واقعے کے لئے وہ بھی ذمہ دار ہیں اور وہ اس ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی ہیں۔ غیر جانب دارانہ جانچ کے لئے ان کو بھی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details