اردو

urdu

ETV Bharat / city

نالے سے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش برآمد - ٹیکسی ڈرائیور کی لاش نالے سے برآمد

ریاست مغربی بنگال میں کولکاتا کے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے باگوتی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

Taxi driver's body recovered from sewer
نالے سے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش برآمد

By

Published : Dec 11, 2019, 2:40 PM IST

کیب ڈرائیور راجا داس کی لاش سے متعلق پولس کو شبہ ہے کہ قتل کرکے پھینک دیا گیا ہے۔ یہاں سے قریب ہی میں راجا داس کا گھربھی ہے، اس کے جسم پر زخم کے کئی گہرے نشان پائے گئے ہیں۔

صفائی عملہ نے لاش کو نالے میں دیکھا تو فوری طور پر پولیس کی اطلاع دی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر لاش کی شناخت کرلی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ یہ لاش پڑوس میں رہنے والے راجا داس کی ہے۔ پولس نے بتایا کہ محض تین میٹر کی دوری پر ہی داس کا گھر ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔


بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کنال اگروال نے بتایا کہ راجا داس کے جسم پر زخم کے تین نشانات ہیں۔ پولیس ڈارئیور کے موبائل کی جانچ کررہی ہے کہ آخری وقت ڈرائیور نے کن کن لوگوں سے بات کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details