اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tablighi Jamaat was Targeted Due to Ignorance: لاعلمی کے سبب تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا گیا: مفتی عبدالمعید

حالیہ دنوں سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی لگائے جانے پر مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا کے مفتی عبدالمعید نے کہا کہ لا علمی کی وجہ سے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا گیا ہے Tablighi Jamaat was Targeted Due to Ignorance، عوام کی خدمات و اور قربانیوں سے نا بلند ہے۔

Mufti Abdul Moeed
Mufti Abdul Moeed

By

Published : Dec 27, 2021, 12:19 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا Topasia, a Muslim-Majority Commercial Area in West Bengal میں واقع ملت نگر مسجد و ملت ایجوکیشن سینٹر Millat Education Center کے انتظامی سربراہ، ملت نگر مسجد کے امام مولانا مفتی عبدالمعید نے کہا کہ لا علمی کے سبب تبلیغی جماعت کو نشانا بنایا گیا اور اس پر پابندی بالکل غلط ہے۔

ویڈیو دیکھیے



انہوں نے کہا کہ تبلیغ جماعت Good Deeds of Tablighi Jamaat کے کارناموں کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں نے اس پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے انہیں اس کی تاریخی کارناموں سے نابلد ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس جماعت کی بات سن کر لوگ مساجد میں کھینچے چلے آتے ہیں، لوگ برے کاموں کو ترک کرکے اللہ کی عبادت میں مشغول ہو جاتے ہیں اسے غلط کیسے کہہ سکتے ہیں۔

مفتی عبدالمعید Mufti Abdul Moeed نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پابندی عائد کرنے والے اس کے تاریخی کارنامے سے لا علم ہیں یاپھر ان کے پاس اس کے متعلق آدھی ادھوری معلومات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے منسلک اعلیٰ رہنماؤں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی اپنی جان قربان پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی عبادت اور خدمت خلق میں گزاری ہے۔


مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی جماعت نے جس طرح سے عوام کی مدد کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ جہاں ضرورت پڑی وہاں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے، خون عطیہ کیا تو ایسے کاموں کو انجام دینے والوں پر کیسے سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details