اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا کا خوف:عوام کا اخبارات خریدنے سے انکار - اخبارات نہ خریدنے سے ہاکرس پریشان

کورونا وائرس کا خوف عوام میں سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ مغربی بنگال میں عوام اب اخبارات خریدنے سے انکارکررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہاکرس کافی پریشان ہیں۔

کولکاتہ
کولکاتہ

By

Published : Mar 26, 2020, 10:21 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ہاکرس منی ٹرکوں میں اخبارات لے کر چھوٹی بڑی گلیوں میں جارہے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ عوام سے اخبار خریدنے کی اپیل کررہے ہیں۔

کولکاتہ کے ہاکرس

کورونا وائرس کی خوف کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں اور جو نکل بھی رہے ہیں وہ اخبارات خریدنے سے منع کررہے ہیں۔

نیوز پیپر کے ہاکر نے کہا کہ لوگوں اخبار خریدنے سے کترارہے ہیں۔ انہیں خوف ہے کہ کہیں اخبار کے ذریعہ کورونا وائرس ان کے گھر میں داخل نہ ہوجائے ،اس لیے وہ اخبارات خریدنے سے پرہیز کررہے ہیں۔

ہاکروں نے کہا کہ ہم اخبارات کو لے کر گلیوں میں جارہے ہیں اور لوگوں سے اخبارات خریدنے کی اپیل کررہے ہیں ۔

اے این آئی ایجنسی کے مطابق کولکاتہ کے بیشتر علاقوں میں ہاکرس اخبارات تو علاقے میں لے کر جارہے ہیں لیکن خریدار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اخبارات واپس لاکر ردی میں ڈالنا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details