اردو

urdu

ETV Bharat / city

رومانہ سلطانہ نہ صرف مرشدآباد بلکہ مغربی بنگال کی شان ہے - رومانہ سلطانہ کو ہر ممکن مدد کی جائے گی

ریاستی وزیر سبرتو ساہا نے ہائر سیکنڈری امتحانات پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کو نہ صرف مرشدآباد بلکہ مغربی بنگال کی شان قرار دیا ہے۔

rumana sultana
rumana sultana

By

Published : Jul 26, 2021, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی علاقے میں ہائر سیکنڈری امتحانات میں ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

استقبالیہ تقریب میں مغربی بنگال کے وزیر سبرتو ساہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. انہوں نے رومانہ سلطانہ کو اعزاز سے نوازا.

وزیر سبرتو ساہا نے ہائر سیکنڈری امتحانات پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کو نہ صرف مرشدآباد بلکہ مغربی بنگال کی شان قرار دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے رومانہ سلطانہ کو ہر ممکن مدد کی جائے گی. وہ جہاں چاہے اور جب تک چاہے پڑھ سکتی ہے.

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت رومانہ سلطانہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرے گی کیونکہ اس نے ضلع مرشدآباد کا نام روشن کیا ہے.


مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے ہائر سیکنڈری امتحانات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والی رومانہ سلطانہ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا.

مغربی بنگال حکومت کی ہیلت اسکیم، غریبوں کےلیےمفید


دوسری طرف رومانہ سلطانہ نے کہا کہ آج سب کو اپنے قریب پا کر بے حد خوشی ہو رہی ہے. میں امید کرتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ ہی تمام کی حمایت اور مدد ملتی رہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرشدآباد ضلع میں ہی وزیر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کرنے والی رومانہ سلطانہ کو لے کر سیاست یا بیان بازی کسی بھی قیمت پر درست نہیں ہے.

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور نے بھی رومانہ سلطانہ کی حماعت کا اعلان کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details