اردو

urdu

ETV Bharat / city

لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے اہم میٹنگ - west bengal news

ریاستی حکومت اور ریلوے بورڈ کے درمیان میٹنگ میں لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. روزانہ 30 لاکھ سے زائد مسافر لوکل ٹرین سے سفر کرتے ہیں. اتنی بڑی تعداد کے لئے چھ سے زائد ٹرینیں کافی نہیں ہیں. وزیراعلی ممتابنرجی روز اول سے ہی لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر آواز بلند کرتی رہی ہیں.

train
لوگ سفر کرتے ہوئے

By

Published : Nov 12, 2020, 7:43 PM IST

آٹھ مہینوں کےطویل انتظار کے بعد مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے دوسرے دن لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔

ریاست کے چار ہزار سے زائد ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ اتنی ہو رہی ہے کہ مسافروں کو پاوں رکھنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی ہے. روزانہ 30 لاکھ سے زائد مسافر لوکل ٹرین سے سفر کرتے ہیں. اتنی بڑی تعداد کے لئے چھ سے زائد ٹرینیں کافی نہیں ہو رہی ہیں. لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے دوسرے دن ہی ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر ناقابل یقین بھیڑ کے دوران سماجی دوری کی دھجیاں اڑتی نظر آئی. لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا ہے.

ریاستی حکومت بھیڑ کی وجہ سے مسافروں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ریلوے بورڈ کے ساتھ آج شام میٹنگ منعقد کی گئی ہے. ریاستی حکومت اور ریلوے بورڈ کے درمیان میٹنگ میں لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. وزیراعلی ممتابنرجی روز اول سے ہی لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر آواز بلند کرتی نظرآ رہی ہے.

گز شتہ 24مارچ سے 10نومبر 2020 تک مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کر دی گئی تھی. عام لوگوں کے مسلسل احتجاج کے سبب ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کئی دفعہ میٹنگ کے بعد 11 نومبر سے لوکل ٹرینوں کی خدمات بحال کردی گئی . آٹھ مہینوں بعد لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے بعد لوگوں کی اتنی بھیڑ امڈی کہ کورونا وائرس کے تمام گائیڈ لائن کوسوں پیچھے چھوٹ گئے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details