ممتا بنرجی کی کابینہ کا حصہ بننے والے جاوید احمد خان نے عید سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارا ملک و ریاست ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
کولکاتا: ریاستی وزیر کی احتیاط کے ساتھ عید منانے کی اپیل
مغربی بنگال کے ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے عید کے موقع پر لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہ کر اپنوں کے ساتھ تہوار کا جشن منانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے عوام میں بیدار مہم چلانے کی ضروت ہے۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار سر پر ہے اور کورونا سے احتیاط بھی لازم ہے۔ میری عوام سے گزارش ہے کہ عیدالفطر کا تہوار گھروں میں رہ کر ہی منائیں۔'
واضح رہے کہ آج دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر کی نماز مساجد اور عیدگاہوں کے بجائے گھروں میں ہی ادا کریں۔
جاوید احمد خان نے کہاکہ تمام مسلمانوں کا تہوار ہے۔ ہمیں مل جل کر احتیاط کے ساتھ تہوار منانی چاہیے اور دوسروں کو اس کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما بنگال آئے اور کورونا پھیلا کر چلے گئے۔ ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید ہم بنگال کو کورونا فری ریاست بنانا چاہتے ہیں کے لیے سبھی کی تعاون ضرورت ہے'۔
جاوید احمد خان کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کورونا کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عہد پابند ہیں اور ان کی عہد کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں عوام سے تعاون کی ضرورت ہے'