اردو

urdu

ETV Bharat / city

دلیپ گھوش نے گورنرجگدیپ دھنکر کا دفاع کیا

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے گورنر جگدیپ دھنکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے دہلی میں جو کیا اس کی تعریف کرنی چاہئے۔

West Bengal
دلیپ گھوش نے گورنرجگدیپ دھنکر کا دفاع کیا

By

Published : Oct 29, 2020, 10:52 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ' گورنر جگدیپ دھنکر کی وزیرداخلہ سے ملاقات پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ' کسی بھی ریاست کے گورنر کو وزیرداخلہ سے ملاقات کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ لیکن گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر داخلہ کی ملاقات پر ہنگامہ کیوں؟

دلیپ گھوش نے گورنرجگدیپ دھنکر کا دفاع کیا

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ' مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس، سی پی آئی ایم کے رہنماؤں کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے یہ سمجھ سے پرے ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان کے مطابق وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے پریس کانفرنس کرکے جو باتیں کہی ہے وہ صد فیصد سچ ہے'۔

دلیپ گھوش نے گورنرجگدیپ دھنکر کا دفاع کیا

انہوں نے کہا کہ' مغربی بنگال کی صورتحال بہت خراب ہے۔ یہاں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پولیس اور غنڈوں کی مدد سے حکومت کر رہی ہے۔ دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ' اگر ریاست کی موجودہ صورتحال اچھی ہوتی تو بی جے پی کے رہنماؤں کو جان گنوانی نہیں پڑتی'۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں 55.69 فیصد پولنگ


واضح رہے کہ' گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرکے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس، کانگریس اور بائیں محاذ نے گورنر کے پریس کانفرنس کرنے پر جم کر تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details