مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ہروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں ک تنقید کی.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے. اس کے پاس ترقیاتی منصوبے نہیں ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو اصل موضوع سےبھٹکانے کے لئے مختلف موضوعات کو بحث بنا رہی ہے.
سوگتا رائے نے کہا کہ ملک میں ان دنوں تباہ حال معیشت, بے روزگاری اور کورونا وائرس پر قابو پانا اصل موضوع ہے ۔لیکن بی جے پی ان مسائل پر بات کرنا نہیں چاہتی ہے.
انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں مختلف مسائل پر بحث کی جا رہی ہے. اتر پردیش, ہرجانہ, مدھیہ پردیش میں تمام مسائل کو چھوڑ کر لو جہاد پر بحث بازی ہو رہی ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لو جہاد ملک کا اصل مسئلہ ہے یا پھر تباہ حال معیشت اور بے روزگاری.
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی ایک زبان اور ایک پارٹی کی پالیسی ملک کے عوام پر تھوپنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے.
بی جے پی کا ایک زبان ایک پارٹی کی پالیسی نافذ کرنے کا منصوبہ: سوگتا رائے - بی جے پی کا ایک زبان ایک پارٹی کی پالیسی
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگت رائے نے کہا کہ بی جے پی ملک میں ایک زبان اور ایک پارٹی کی پالیسی نافذ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
![بی جے پی کا ایک زبان ایک پارٹی کی پالیسی نافذ کرنے کا منصوبہ: سوگتا رائے tmc mp sougata roy criticizes bjp](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9658129-838-9658129-1606289076278.jpg)
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر تنقید کرنے والے ذرا بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں پر نظر ڈال لیں پتہ چل جائے گا کہ کہاں کیا ہو رہا ہے.
مزید پڑھیں :
سوگنا رائے نے ایک بار پھر بی جے پی رہنماؤں پر کی تنقید
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت نے ریاست میں جتنے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے شاید اتنا تو بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بھی نہیں ہوا ہو گا.
سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ ہم اگلے اسمبلی انتخابات میں عوام کی حمایت کی بدولت اقتدار میں آئیں گے .
ہمارے خلاف پروپگنڈہ کرنے والے لوگ منہ تکتے ہی رہ جائیں گے.