حادثے کی جانچ کررہی پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ روپا ہار میں تقریباً ڈھائی بجے ہوا جب جھارکھنڈ کے پاکُڑ سے بس بارش میں قومی شاہراہ 34 پر ایک کار سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گرگئی۔
انہوں نے کہا کہ رائے گنج سے پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر بھیجا گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے بس کو نہر سے باہر نکالا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے، جن کی حالت سنگین ہے۔