کولکاتا: کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے معاملے میں سی آئی ڈی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کررہے پر ماتھا بھنگہ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر کو کلکتہ طلب کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کلیان مکھرجی کی قیادت میں 4 رکنی خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔
خصوصی ٹیم نے ماتھاگھنگہ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر کو بھوانی بھون طلب کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماتھابھنگہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
10 اپریل کو چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران کوچ بہار کے سیتل کوچی میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسز نے فائرنگ کردی جس میں 17 سالہ نوجوان آنند برمن کی موت ہوگئی تھی۔ اسی دن سیتل کوچی کے بوتھ نمبر 127 میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں حمیدالحق، شمیم، معیدالحق اور نور عالم نامی چار مقامی نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔
سینٹرل فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور تھے کیونکہ مقامی لوگوں نے ان پر حملہ کیا اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، جبکہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ مرکزی فورسز کے خلاف ممتا بنرجی نے ماحول ساز گار کیا ہے۔