اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے ای ای اور نِیٹ کے امتحان کے انعقاد کے خلاف احتجاج - تعلیمی بیداری مہم

کولکاتا میں ایس آئی او کی جانب سے جے ای ای اور نِیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے احتجاج کیا گیا۔ ایس آئی او نے امتحانات کرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان جے ای ای اور نِیٹ کے امتحانات کے انعقاد کا کئی اور تنظیموں کی جانب سے آج مخالفت کیا گیا۔

sio protest
آئی او کا احتجاج

By

Published : Sep 1, 2020, 8:51 PM IST

ایس آئی او مغربی بنگال کی جانب سے تعلیمی بیداری مہم گذشتہ 25 ستمبر سے جاری ہے۔ اس مہم کے تحت آج ایس آئی او کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرات کے درمیان جے ای ای اور نِیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے خلاف کولکاتا کے دھرمتلہ میں احتجاج کیا گیا ساتھ ہی مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی پر نکتہ چینی کی گئی۔

ویڈیو

اس کے ساتھ ایس آئی او کی جانب سے ریاستی حکومت سے مرشدآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ ایس آئی او کی جانب سے مرکزی حکومت کی تعلیمی پالیسی پر تنقید کی گئی ساتھ ہی موجودہ صورت حال میں جے ای ای اور نِیٹ کے امتحانات کے انعقاد کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایس آئی او مغربی بنگال کے صدر عثمان غنی نے کہا کہ 'نئی ایجوکیشن پالیسی تعلیم کی نجکاری کی طرف ایک قدم ہے۔ حکومت کو اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں بھی تعلیمی مسائل پر بات کرتے ہوئے یونانی میڈیکل کالج، مدرسہ سروس کمیشن ملی الامین کالج کے متعلق بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے ان مسائل کا جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کولکاتا کے دھرمتلہ میں آج ایس آئی او کے حامیوں نے ڈورینہ کراسنگ پر پلے کارڈ اور بینر لیکر راستے پر گھنٹوں تک مختلف تعلیمی مسائل اور موجودہ صورت حال میں جے ای ای اور نِیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایس آئی او کی تعلیمی بیداری مہم آئندہ 5ستمبر تک ریاست گیر پیمانے پر جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details