اردو

urdu

ETV Bharat / city

'شیوسینا کی ممتا کو حمایت'

مغربی بنگال میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر شیوسینا نے بنگال میں الیکشن نہ لڑنے اور موجودہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو حمایت دینے کی بات کہی ہے۔

شیوسینا کی ممتا کو حمایت
شیوسینا کی ممتا کو حمایت

By

Published : Mar 4, 2021, 3:57 PM IST

شیوسینا کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اطلاعدیتے ہوئے کہا کہشیوسینا نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنجے راوت نے کہا ہے کہ شیوسینا مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی نے بنگال انتخابات نہ لڑنے اور بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا

سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی نے بنگال انتخابات نہ لڑنے اور بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہورہا تھا کہ کیا شیوسینا بنگال کا الیکشن لڑے گی؟ اس سلسلے میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بنگال کی اصل شیر ہیں۔ لہٰذا شیوسینا الیکشن نہیں لڑے گی اور ممتا بنرجی کی حمایت کرے گی۔

شیوسینا کی ممتا کو حمایت

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے جس کے بعد سے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ یہ انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان آٹھ مرحلوں میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مرحلے میں پولنگ ہوگی، جبکہ پہلے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ، دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل، تیسرے مرحلے کی پولنگ چھ اپریل، چوتھے مرحلے کی پولنگ 10 اپریل، پانچویں مرحلے کی پولنگ 17 اپریل، چھٹویں مرحلے کی پولنگ 22 اپریل، ساتویں مرحلے کی پولنگ 26 اپریل، آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی، تاہم ووٹوں کی گنتی دو مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details