کئی سالوں تک ترنمول کانگریس سے برخواست کیے جانے کے بعد ایک مہینے قبل ہی کنال گھوش کو ترنمول کانگریس کا قومی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ:سابق رکن پارلیمان سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ - ترنمول کانگریس سے معطل
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ترنمول کانگریس کے سابق راجیہ سبھا رکن کنال گھوش سے پوچھ تاچھ کی ہے۔
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ
سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ کنال گھوش سے کل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔شاردا چٹ گروپ کے میڈیا یونٹ کے سی ای او تھے۔ بنگال پولس نے انہیں 2013 میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری سے قبل پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں انہیں ترنمول کانگریس سے معطل کردیا گیا تھا۔ گھوش نے متا بنرجی کے خلاف بھی بیان بازی کی تھی۔