اردو

urdu

ETV Bharat / city

Students Federation of India protest: ایس ایف آئی کا مغربی بنگال حکومت کے خلاف اختجاج

اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (Students Federation of India) نے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کے خلاف ریاستی سطح پر احتجاج protest against state government کیا۔

By

Published : Jan 31, 2022, 7:46 PM IST

Students Federation of India protest
Students Federation of India protest

مغربی بنگال میں تعلیمی اداروں، اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

ایک طرف سماجی اداروں، سماجی کارکنان، وکلاء کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرکے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کروانے کے لئے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف اسٹوڈنٹس یونین مغربی بنگال حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

اسی درمیان اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی ) نے تعلیمی اداروں کو بند کرکے رکھنے کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کے خلاف ریاستی سطح پر احتجاج کیا۔ Protested against the decision to close educational institutions

سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم نے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم، ٹیٹاگڑھ، بیرکپور، نئی ہٹی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحالی کی حمایت میں احتجاج کیا۔

طلبہ تنظیم نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے، لیکن حکومت اس معاملے میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کے سبب طالبات کے ساتھ ساتھ گارجین کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرائیوٹ اسکول آن لائن کے نام پر گارجین کو لوٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: تعلیمی اداروں میں صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام شروع
ایس ایف آئی کے مطابق گارجین اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ سے اسکول و کالج کھلوانے کے لئے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لاک ڈاون سے نہیں پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی اور جبراً فیس وصولی کی وجہ سے مغربی بنگال میں ڈراپ آؤٹ شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ increase in dropout rate in West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details