مغربی بنگال کی سیاست میں آہستہ آہستہ سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔کئی رہنما ایک سیاسی جماعت چھوڑ کر دوسرے میں شامل ہو رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب نئے چہرے بھی سیاسی میدان میں قسمت آزمانے کے لیے اتر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک تبدیلی کے مطابق آج ہگلی ضلع کے چندن نگر کے کمشنر رہے ہمایوں کبیر نے بردوان کے کالنا میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسے کے دوران ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔
رواں ماہ میں ہی انہوں نے پولیس کمشنر کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ ابھی ان کی سبکدوشی میں چار ماہ باقی رہ گئے تھے۔
اسی وقت سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔
آج انہوں نے باضابطہ طور پر ترنمول کانگریس میں شامل ہو کر اپنی سیاسی کیرئیر کی شروعات کی۔