کولکاتا: سپریم کورٹ نے بنگال انتخابات کے دوران 'جئے شری رام' کے نعرے لگائے جانے پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کردی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ بی جے پی کے لیڈران جے شری رام کا نعرہ لگاکر مذہبی نعرے کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔
ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے عدالت سے درخواست کی سی بی آئی کو ہدایت دی جائے کہ مذہبی نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
درخواست گزارنے کہا کہ اس طرح سے مذہبی نعرے لگانا 'عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی ایس 123 (3) اور 125 کے تحت خلاف ورزی ہے' اس درخواست کے مطابق 'جئے شری رام کے نعرے لگانے سے اس کی توہین ہے۔ آئی پی سی اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت ایک جرم ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے ابتدا میں ایڈووکیٹ ایم ایل شرما کو بتایاکہ درخواست گزار کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔