اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاردا گروپ سے لی گئی رقم ای ڈی کے سپرد - Satabdi return money to ed news in urdu

ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ وسابق اداکارہ شتابدی رائے نے شاردا گروپ سے لیے گئے روپے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو واپس کردی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 4, 2019, 11:35 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:54 AM IST

شاردا چٹ فنڈگھوٹالہ میں جانچ کا سامنا کررہی ہے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ اور سابق اداکارہ شتابدی رائے نے شاردا گروپ کے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر لی گئی رقم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو واپس کردی ہے۔
انچاس سالہ شتابدی رائے نے جولائی میں ای ڈی کو خط لکھ کر روپے واپس کرنے کی پیش کش کی تھی۔ بیر بھوم سے تین مرتبہ کی رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے نے آج کہا ہے کہ میں نے 30.64لاکھ روپے کا ڈرافٹ ای ڈی کو بھیج دیا ہے۔ ای ڈی کے ایک اہلکار نے بھی ڈرافٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رائے ایک مشہور بنگالی اداکارہ ہے۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس کے سابق راجیہ سبھا رکن اور مشہور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے بھی شاردا گروپ سے لیے گئے 1.16کروڑ روپے ای ڈی کو2015میں واپس کیا تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے بنگال یونٹ کے نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شتابدی رائے نے یہ رقم 2012-13میں لیا تھا مگر اب لوٹارہی ہیں۔جب کہ شاردا گروپ میں روپے جمع کرنے والے کئی افراد نے خودکشی کرلی۔کیا شتابدی رئے ان جانوں کو واپس لاسکتی ہیں۔اس لے رقم واپس کرنا کافی نہیں ہے او ر انہیں دوسری سزاؤں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر مدن مترا، سابق رکن پارلیمنٹ کنال گھوش دوسال سے زاید کا عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔اس کے علاوہ سی بی آئی اور ای ڈی نے چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ترنمول کانگریس کے کئی ریاستی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ اور اسمبلی سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔خیال رہے کہ شاردا چٹ فنڈگھوٹالہ کا حجم 24.60کروڑ روپے ہیں۔یہ گھوٹالہ پہلی مرتبہ2013میں سامنے آیا تھا اور شاردا گروپ کے چیرمین سدیپتو سین اور ان کی معاون دیب جانی کو جموں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شاردا گروپ کے تحت 100کمپنیاں چل رہی تھیں اور اس کے تحت ہزاروں ایجنٹ وابستہ تھے۔اس گروپ نے تین گنی رقم لوٹانے کے وعدے پر دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں روپے جمع کیے تھے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details