اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: 'تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ ملا' - ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

مشہور ادیب، دانشور اور مصنف قیصر شمیم نے کہا کہ' اردو زبان کی ترقی کے لئے ہم سبھی کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ہمارے لئے کوئی آگے آنے والا نہیں ہے'۔

'تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ ملا'
'تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ ملا'

By

Published : Mar 7, 2021, 8:06 PM IST

پورے ملک کے جانے مانے ادیب، دانشور اور مصنف قیصر شمیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں اردو کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو ادب کی اہم شخصیات میں سے ایک، قیصر شمیم نے کہا کہ' اردو ہماری زبان ہے اور اس کی فلاح و بہبود کے تعلق سے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے۔'

'تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ ملا'
مغربی بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانے کی تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے قیصر شمیم کا کہنا ہے کہ' تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملا ہے۔ یہ ہمارے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔' انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے دور اقتدار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانے کے لئے جو تحریک چلائی گئی وہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں کامیاب ہوئی۔'
انہوں نے کہا کہ '34 برسوں کی لمبی جدوجہد کے بعد ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملا۔ یہ بہت بڑی بات ہے، اس کے لئے ہم سبھوں کو مل جل کر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب اور شاعر مصنف قیصر شمیم نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کے لئے حکومت کی جانب سے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ اردوں داں طبقے کے لیے ایک بے حد مسرت کی بات ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا مطلب ہی ہوتا ہے کہ ریاست میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ مل گیا ہے۔ اب ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ریاست میں اردو زبان کو ترقی کی بلندیوں تک کیسے لے جانا ہے'۔

مزید پڑھیں:نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ


انہوں نے کہا کہ اردو گھر میں ہونے والی میٹنگ پہلی نہیں ہے، دفتر کے پرانے ڈھانچے میں میٹنگ ہو چکی ہے، زیر تعمیر عمارت میں انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی یہ پہلی میٹنگ ہے' انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے صدر قیصر شمیم نے کہا کہ' قوم کی جانب سے اردو زبان کی ترقی کے لئے مثبت مشورے آئے ہیں جس پر کام کیا جائے گا اس سے اردو زبان اور قوم دونوں کو فائدہ پہنچے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details