مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ گراؤٹ آئی ہے لیکن شرح اموات میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوا ہے جو محکمہ صحت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات ہزار 913 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو جو گزشتہ کل کے مقابلے ایک سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا ہے.
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 113 لوگوں کی موت ہوئی ہے. گزشتہ کل کے مقابلے میں پانچ زیادہ ہے . ریاستی محکمہ صحت نے کہا ‘کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. امید ہے کہ 15 جون تک یومیہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے بھی کم ہو جائے گی’.
مغربی بنگال میں کووڈ کیسز میں ریکارڈ گراؤٹ - کووڈ کیسز میں ریکارڈ گراؤٹ
ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ گراؤٹ آئی ہے لیکن شرح اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ‘تقریباً دو مہینوں کے بعد یومیہ اموات شرح میں کمی دیکھنے کو ملی ہے. لیکن اس میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شرح اموات سو سے کم اور یومیہ کیسز دو ہزار سے کم ہو جانے کے بعد ہی بہتری کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے.
مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر
شمالی 24 پرگنہ :1686
کولکاتا :899
جنوبی 24 پرگنہ :532
ہوڑہ :688
ہگلی :496
جلپائی گوڑی :510
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،11،448 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،557مریضوں کی موت ہو چکی ہے.
مغربی بنگال حکومت کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو مفت کورونا ویکسین دیا جا چکا ہے. آج سے ریاست میں ڈرائیو ان ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے
ریاست میں کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 13،42،392 تک پہنچ چکی ہے. اس کے ساتھ ریاست میں صحتیابی کی فیصد 95.11 ہو گئی ہے۔