مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم Kalyani Municipal Stadium میں آئی ایف اے شیلڈ کے تیسرے کوارٹر میں گوکُلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerala FC نے میزبان یونائیٹیڈ ایس سی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی۔
آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے ایک اہم میچ میں میزبان یونائیٹیڈ ایس سی اور گوکُلم کیرالہ ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے مقررہ وقت 90 منٹوں تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول کی برابری پر رہیں۔ یونائٹیڈ ایس سی کی جانب سے دپیش مرمو اور ڈینس ڈوڈو نے ایک ایک گول کیا۔
مہمان گوکُلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerala FC کی جانب سے رکشت ڈاگر نے دو گول کئے، کھیل کے ایکسٹرا ٹائم میں بھی دونوں جانب سے مزید گول نہیں ہو سکا اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے نکالا گیا جس میں گوکُلم کیرالہ ایف سی نے یونائٹیڈ ایس سی کو 4-5 (2-2) سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔