اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رکن اسمبلی کی موت سے بی جے پی چراغ پا - رکن اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی لاش

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی دیبندر ناتھ رائے کا قتل کیا گیا ہے اور یہ بہت ہی حیرت انگیز اور افسوس ناک ہے، یہ سیاسی انتقال کا نتیجہ ہے۔

BJP national president JP Nanda
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

By

Published : Jul 13, 2020, 5:25 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے سینیئر رہنما و رکن اسمبلی دیبندرا ناتھ رائے کی لاش شمالی دیناج پور کے ہیمت آباد میں ایک دوکان کے باہر آج صبح لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا ٹوئیٹ

دیبندر ناتھ رائے ہیمت آباد اسمبلی حلقہ (ریزرو) سیٹ سے 2016 میں سی پی ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مگر گزشتہ برس لوک سبھا کے انتخاب کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے لیکن ابھی تک سی پی ایم کے ممبر اسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

سینئر پولس آفیسر نے کہا کہ ہیمت آباد علاقے میں ایک دوکان کے باہر رائے کی لاش لٹکی ہوئی آج صبح برآمد ہوئی ہے۔فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے اور ممکن ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ ممبر اسمبلی کے اہل خانہ نے کہا کہ ”ہمارے خیال سے ان کا قتل کیا گیا ہے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی دیبندر ناتھ رائے کا قتل کیا گیا ہے اور یہ بہت ہی حیرت انگیز اور افسوس ناک ہے، یہ سیاسی انتقال کا نتیجہ ہے۔

بنگال بی جے پی نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی کو حکمراں جماعت کے ذریعہ بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس رائے کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی تھی، اس معاملے کی آزادانہ جانچ کی جانی چاہیے، بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے، یہاں ایک ممبر اسمبلی کی جان محفوظ نہیں ہے۔

بی جے پی کے جنرل سیکریکٹری کیلاش وجے ورگی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈر کا قتل کیا گیا ہے اور یہ بزدلانہ حرکت ہے، ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال میں غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ممبر اسمبلی کا صرف یہ قصور تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

شمالی دیناج پور ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کنہیا لال اگروال نے کہا کہ پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔پولس فیصلہ کرے گی کہ یہ قتل ہے یا پھر خودکشی اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، ابھی میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details