کسان رہنما زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں مہاپنچایت کا انعقاد کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں اور زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آج راجستھان کے جودھپور میں ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکت کے لیے کسان رہنما راکیش ٹکیت اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ ٹکیٹ کے ساتھ آئے جاٹ سماج کے رہنما راجارام بھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی کو ٹھگوں اور کارپوریٹ کی پارٹی قرار دیا۔'