ریاست مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان رہنماوں کا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے کا کھیل جاری ہے، اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بی جے پی کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیب بنرجی کو مرکزی حکومت نے 24 گھنٹوں کے اندر زیڈ زمرے کی سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں 22 جوان ہوں گے، اس کے علاوہ راجیب بنرجی کی زیڈ سیکورٹی اہلکاروں میں دو این ایس جی کمانڈو بھی شامل ہوں گے جو 24 گھنٹے ان کے ساتھ رہیں گے۔