اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹی ایم سی کے وزیر کا پارٹی رہنماؤں پر امتیازی سلوک کا الزام - راجیو بنرجی نے فیس بک لائیو پیج

ترنمول کانگریس کے وزیر راجیو بنرجی نے فیس بک لائیو پیج پر ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں پر ان کے ساتھ برا سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں امتیازی سلوک بڑے پیمانے پر برتا جا رہا ہے۔

rajiv banerjee
ترنمول کانگریس کے وزیر راجیو بنرجی

By

Published : Jan 16, 2021, 9:50 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی لاکھ کوششوں کے باوجود پارٹی میں جاری انتشار پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آئے دن ترنمول کانگریس کے کسی نہ کسی رہنما کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ سیاسی حلقوں میں گشت کرتی رہتی ہے۔

ستابدی رائے کا معاملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ وزیر راجیو بنرجی پارٹی سے بے حد ناراض چل رہے ہیں، ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر راجیو بنرجی نے فیس بک لائیو پیج پر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے سیاست کرتا ہوں، میں نے اپنے کاموں کی وجہ سے عوام کے درمیان جگہ بنائی ہے، جس کی وجہ سے ہی انتخابات میں کامیابی ملتی رہتی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں شامل تمام رہنما برابر نہیں ہیں، کوئی بڑا ہے تو کوئی چھوٹا ہے، پارٹی میں امتیازی سلوک بڑے پیمانے پر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کئی رہنما ایسے ہیں جو دوسروں کو کام کرنے نہیں دیتے ہیں، اسی وجہ سے یک بعد دیگرے ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان پارٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں اور وزیر راجیو بنرجی کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہیں، اور قیاس آرائی ہے کہ وہ بھی بہت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے لیکن ابھی تک واضح طور پر کچھ بھی منظر عام پر نہیں آ سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان پرسون بنرجی کی بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید

ABOUT THE AUTHOR

...view details