اردو

urdu

ETV Bharat / city

Killed in TMC Group Clash: ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم میں قاسم شیخ کی موت - Etv Bharat Urdu

مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخاب Local body elections in West Bengal میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اندرونی خلفشار ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ کوچ بہار کے طوفان گنج میں ٹی ایم سی کارکنان کے خونی جھڑپ میں قاسم شیخ Qasim killed in Tuphanganj West Bengal کی موت ہوگئی ہے۔

Killed in TMC Group Clash
Killed in TMC Group Clash

By

Published : Dec 12, 2021, 12:34 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار کے طوفان گنج کے پھول ماری علاقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں Bloody clash between Trinamool Congress supporters میں ایک رہنما کی موت ہو گئی، جس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ریاست کے بیشتر اضلاع میں ترنمول کانگریس اندرونی انتشار کے شکار Trinamool Congress suffers from internal turmoil ہیں، جہاں سرے عام تشدد کا بازار گرم ہے جس میں لوگو لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑ رہی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ کوچ بہار کے طوفان گنج کے پھول ماری علاقے میں پیش آیا۔ جہاں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدور کی میٹنگ کے درمیان ہنگامہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے جھڑپ ہو گئی اور قاسم شیخ نامی ایک رہنما کی موت ہوگئی۔

پولیس کے اہلکار اور آر اے ایف کے جوان جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو علی پور دوار ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. تلاش جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما بسوسور کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے لوگوں نے قاسم شیخ پر حملہ کیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات Municipal Elections کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک کئی رہنماؤں کی موت ہو گئی ہے، جس میں زیادہ تر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details